دفاع وطن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں پر فخر‘ جماعت اہلسنت

ملتان (سماجی رپورٹر) جماعت اہلسْنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری صوبائی امیر پیر خلیل الرحمن شاہ ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی ناظمِ اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری اور ڈویژنل امیر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی نے ایک  بیان میں لسبیلہ بلوچستان میں پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج ناگہانی آفات میں قوم کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دی ہیں دہشتگردی کے خاتمے سے پاک فوج کی قْربانیاں ہمیشہ ملت کے لئے سرمایہ افتخار ہیں۔ انہوں نے اس حادثے میں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر افسروں اور جوانوں کی شہادت پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ متعلقہ سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء  کی مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعاکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن