حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے دین کو تاقیامت بقا بخشی: سید حامد سعید کاظمی

 ملتان (سماجی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور و سربراہ نظامِ مصطفی پارٹی مفکر اسلام صاحبزادہ علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ نے کربلا میں سرکٹا کر حق و صداقت کا علم بلند کیا اور دین اسلام کو تاقیامت بقاء بخشی۔ حضرت امام حسین ؓکی لازوال اور عظیم قربانی صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں دنیا کے تمام مذاہب کے لئے تھی حضرت امام حسینؓ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دین و دنیا سوار سکتے ہیں۔ محرم الحرام ہمیں اخوت اور اتحاد امت کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نجی میڈیکل کالج ملتان کے زیر اہتمام رمز کالج ملتان میں آٹھویں سالانہ ’’سلام یا حسین ؓ‘‘ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ صدارت ڈائریکٹر حج  ملک ریحان عباس کھوکھر نے کی جبکہ تقریب کے شرکاء خاص میں  مخدوم شعیب اکمل ہاشمی،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد، ڈین رمز کالج ڈاکٹر نثار الرحمان، ڈائریکٹر رمز کالج محمد اسلم بیگ، معروف عالم دین علامہ پروفیسر عبدالماجد وٹو،سیاسی و سماجی رہنما محمد حسین بابر، محمد حسنین ایڈووکیٹ اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے۔ ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہاکہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے چندشرپسند عناصر اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے ہمارے آپسی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی،میاں محمد ماجد، ڈاکٹر نثار الرحمان اور پروفیسر عبدالماجد وٹو محمد الیاس بخاری، ڈاکٹر ارسلان حیدر، ڈاکٹر محمد عمر، احمد اقبال سعیدی، محمد کاظم سعیدی، محمد حمزہ، حسن رضا، عبداللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...