ملتان(سماجی رپورٹر)بزم بدریہ ملتان کے زیراہتمام 23ویں سالانہ حضرت امام حسینؓ ابن علی کانفرنس جس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ خواجہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ امام حسینؓ وشہداء کربلا کی قربانی سے دین اسلام کو تقویت حاصل ہوئی۔ امام عالی مقام, نواسہ رسول, جگر گوشہ حضرت علی المرتضیؓ و سیدہ فاطمتہ الزہراؓحضرت امام حسین ؓ نے اسلام کی خاطر اپنا خانوادہ اپنی آنکھوں کے سامنے راہ خدا میں قربان کردیا۔یزیدملعون کی بیعت نہ کرکے امام حسینؓ نے حق کا علم بلند کیا۔ شریعت اسلامیہ کی روح کو حیات بخشی قیامت تک کیلئے لوگوں کے سامنے راہ حق پر استقامت کی بہترین مثال امام حسین ؓکی ذات موجود ہے۔ کانفرنس میں محمد حمزہ , محمد فیصل وارثی, ملک محمد قیصر, حافظ محمد راشد البدری, محمد رمضان سہروردی, عبدالحمید البدری, حافظ محمد احسان البدری, محمد حمزہ قیصر البدری, محمد عمر قیصر البدری, مفتی محمد عادل شاہ, حافظ محمد شاہد ودیگر نے منقبت پیش کی ۔
شہداء کربلا کی قربانی سے دین اسلام کو تقویت ملی: علامہ شفیق اللہ البدری
Aug 06, 2022