لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان ، تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس خدام صحابہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں گزشتہ روز عشرہ فاروق و حسینؓ پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، پروفیسر خالد شبیر احمد،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، مولانا محمد مغیرہ ، میاں محمد اویس،سید عطاء المنان بخاری،قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا تنویر الحسن احرار، مفتی عطاء الرحمن قریشی، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا محمد الطاف معاویہ، قاری محمد صفوان یوسف احرارودیگر نے کہا کہ حضور نبی کریمؓنے فرمایا کہ میرے بعد میرے صحابہ کو تنقید کا نشانہ نہ بنانا۔ سیدمحمد کفیل بخاری نے کہا کہ شہید کربلا سیدنا حسینؓ بن علیؓ کوفی منافقوں کی سازش کا شکار ہوئے اور رہتی دنیا تک کیلئے منصب شہادت کی تعبیر و تفسیر بن گئے۔