سیاسی بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کریگی ،شیخ رشید

 عمران خان اور پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا، مستقبل کی ساری ذمہداریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔30اگست تک اہم وقت ہے۔

ای پیپر دی نیشن