گوادر ( بیورو رپورٹ ) متحدہ ماہی گیر گوادر کا ایک اہم اجلاس دیمی زر میں ہوا۔اجلاس میں گزشتہ بارشوں سے متاثرہ مکانات اور ماہیگیروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دے کر صرف طفل تسلی دی گئی مگر متاثرہ لوگوں کو کوئی ریلیف ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا تاکہ لوگوں کو سہولیات میسر ہوتی بہت سارے ماہی گیر اب بھی اپنے روزگار کے محتاج ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بارشوں سے جومکانات متاثر ہوئے تھے انکے مالکان آج بھی بے یارو مددگار ہیں سرکاری طور پر کسی بھی طرح کی امداد نہیں دی گئی۔سروے کے بعد ہونے والی بارش نے متاثرین کی مشکلات میں اور اضافہ کردیا ہے۔ انھوں نے کھا کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو صاحب اور اپنے ایم پی اے میر حمل کلمتی صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور متاثرین کی مدد کریں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گوادر بھی اپنا کردار ادا کریں۔ اگر ایک ماہ کے اندر اندر متاثرین کی اشک شو نہ کیگئی تو ایک ماہ بعد متحدہ مائیگیر گوادر متاثرہ لوگوں کے ھمراہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔آخر میں متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ دیمی زر میں جاری روڑ اور سیوریج لائن کے کام میں سست روی سے علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا ہیں۔ متحدہ ماہی گیر گوادر کے جہد مسلسل کی وجہ تعمیر شدہ روڈسے لوگوں کو کافی سہولیات میسر ہو رہے ہیں۔اس روڈکی تعمیر سے اس پٹی میں رہنے والے لوگوں کو ایمرجنسی سہولیت و دیگر ایک محلے سے دوسرے محلے آنے جانے سے کافی مدد ملی ہے۔
بارش سے متاثرہ لوگوں کومعاوضے کی عدم ادائیگی پر متحدہ ماہی گیروں کاغم وغصے کااظہار
Aug 06, 2022