چمن ‘ڈیرہ اللہ یار(نامہ نگار) چمن میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا استحصال کشمیر ریلی ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری ڈی پی او محمد علی کاسی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے ہی اختتام پذیر ہوئی ریلی میں قبائلی عمائدین سرکاری ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کشمیریوں کو حق دو کشمیر بنے گا پاکستان ہندوستان مردہ باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے مودی سرکار نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بربریت کا جو بازار کرم رکھا ہے اس کا حساب ان سے لیا جائے گا بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام ہے اس اقدام سے نا صرف کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے بلکہ کشمیریوں کے ساتھ تمام مسلمانوں کی بھی ایک قسم کا چیلنج دیا گیا ہے ۔ملک بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں میونسپل کارپوریشن کے اکاونٹس آفیسر غلام سرور رند، تحصیلدار بہرام خان بگٹی، نائب تحصیلدار محمد ظریف گولہ، محکمہ تعلیم ریونیو سمیت دیگر محکموں کے افسران و عملے نے شرکت کی یوم استحصال کشمیر کی ریلی عدالت روڈ سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک تک پہنچی جہاں ریلی کے شرکاءسے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال یوم استحصال کشمیر مظلوم کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم اور انکی حق خودارادیت سلب کرنے کی یاد دلاتی ہے۔
مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے: عبدالحمید
Aug 06, 2022