کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ میں حکام کی عدم توجہی ،شہر کے مختلف علاقوں کے اکثرمین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں،عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں کے مین روڈ ز گلیوں سڑکوںمیں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہونا معمول بن گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے اکثرسائیکل و موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والے مین ہولز کہ زد میں آکر ذخمی ہوتے رہتے ہیں۔
کوئٹہ میں مین ہولز کے ڈھکن غائب‘حادثات میں اضافہ
Aug 06, 2022