امریکی ریاست پنسلوانیا کی کاؤنٹی لوزرنے کے گھر آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

مرنے والوں میں فائرفائٹر کا بیٹا، بیٹی، سسر، سالا ، سالی، ان کے بچے اوردو دیگر رشتہ دار شامل

امریکی ریاست پنسلوینیا میں  فائر فائٹر کے گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر  3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچنے والے فائٹر فائٹر کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر پتہ چلا کہ آگ ان کے گھر میں لگی ہے۔فائر فائٹر ہیرالڈ بیکر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ان کا بیٹا، بیٹی، سسر، سالا ، سالی، ان کے بچے اوردو دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ نیسکوپیک نامی علاقے میں پیش آیا۔مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ، چھ اور سات سال ہیں جبکہ بالغ افراد کی عمریں 20 سے 79 سال کے درمیان ہیں۔ہیرولڈ بیکر علاقے میں فائر فائٹر کے طور پر کام کرتے ہیں جب انہیں واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ فورا گھر پہنچے جو اس وقت شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔انہوں نے بتایا جب ٹیلی فون پر آگ لگنے کی اطلاع دی گئی تو پتہ قریب واقع دوسرے گھر کا لکھوایا گیا تاہم جیسے جیسے ان کی فائربریگیڈ کی گاڑی قریب ہوتی گئی انہیں احساس ہوا کہ یہ تو ان کا ہی گھر ہے۔موقع پر پہنچنے کے بعد  انہوں نے شعلوں میں گھر گھر کے  اندر جانے کی بہت کوشش کی تاہم دروازے اندر سے بند تھے۔ انکا کہنا ہے کہ ہم کوششوں کے باوجود انہیں نہیں بچا سکے۔آگ لگنے کی وجہ  جاننے کے لیے فوجداری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ سب سے پہلے گھر کے پورچ میں لگی جس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن