پرائیویٹ سکولوں میں کونسل بنانے کے حکم کےخلاف ہائےکورٹ کا حکم امتناعی

Aug 06, 2022

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ سکولوں میں سکول کونسلےں بنانے کے حکم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے الائنس آف پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز گوجرانوالا کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سیکرٹری ایجوکیشن یہ اختیار ہی نہیں رکھتا کہ وہ اس طرح کا کوئی نوٹیفکیشن جاری کر سکے،سیکرٹری ایجوکیشن کی طرف سے ایسا نوٹیفکیشن جاری کرنا قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ 24 جون 2022 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے گوجرانوالہ کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ سکولوں میں چھٹیوں کے فوری بعد سکول کونسل کا قیام عمل میں لانا لازمی ہے اوراس حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت قا نونی کارروائی کی جائے گی،اس پر الائنس آف پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز گوجرانوالہ کی طرف سے عدالت عالےہ مےں دائر رٹ میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ سکول کونسلوں کے قیام کا حکم غیر آئینی اور بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی اور پرائیویٹ سکولوں کے نظام کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ رٹ پٹیشن کا فیصلہ پرچیئرمین الائنس چودھری عظمان رشید ، چودھری محمد شاہد، محمد ندیم انور، را¶ محمد ایوب چودھری محمد انور، ملک افتخار اجمل اعوان،عمران رفیق داروغہ، عثمان الرحمٰن، میاں عابد رفیق، عمران سلیم، عطاءاللہ طوراور دیگر نے خوشی کا اظہار کیا ۔ 

مزیدخبریں