گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر عمر سلامت، چیف ٹریفک آفیسر میاں سہیل فاضل، ایس ایس پی آپریشنز ناصر سیال، ایس پی صدر عثمان ٹیپو، رکن شوری دعوت اسلامی حاجی اظہر عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے زیر اہتمام سی پی او اور سی ٹی او دفاتر کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر عمر سلامت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو چاہئے کہ وہ مل جل کر اس مہم کو ہرصورت کامیاب بنائیں،درخت لگانے سے ماحول میں شفافیت آتی ہے اور آلودگی کا خاتمہ ہوتا ہے۔حاجی اظہر عطاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دعوت اسلامی شعبہ ایف جی آر ایف کے زیر اہتمام ہم نے پچھلے سال 2ملین پودے لگائے تھے، اس سال ہم نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے پروگرام کا عملی جامہ پہناتے ہوئے 12 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا جس میں ہم کامیابی حاصل کریں گے۔ شجرکاری مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز کی منعقدہ تقریبات کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تمام محکمے مل جل کر شجرکاری مہم کو ہرصورت کامیاب بنائیں:سی پی او
Aug 06, 2022