لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)”نوائے وقت”کی خبر پر ایکشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے باہر کوڑے کے ڈھیروں سے پندرہ سو طالبات کو مشکلات کا سامنا کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس۔کوڑا اٹھا کر صفائی کر دی گئی بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھیوالہ وڑائچ کے باہر کئی ماہ سے پڑے کوڑے کے ڈھیروں سے سکول کی پندرہ سو طالبات کو مشکلات کا سامنا کی”نوائے وقت” میں خبر شائع ہونے کا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر نے نوٹس لیتے ہو ئے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کی انتظامیہ کو فی الفور کوڑا اٹھاکر صفائی کرنے کے احکامات دیئے جس کے بعد مشینری کے ذریعے گندگی کے ڈھیروں کو ختم کر کے صفائی کر دی گئی ۔
”نوائے وقت”کی خبر پر ایکشن، گرلز ہائی سکول کے باہرسے کوڑے کے ڈھیرہٹادئے گئے
Aug 06, 2022