ےوم عاشور پر فول پروف سےکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائے گا : سائرہ عمر

Aug 06, 2022

قلعہ دیدارسنگھ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر،سی پی او عمر فاروق سلامت نے محرم الحرام کی سیکیورٹی وانتظامات کا جائزہ لےنے کےلئے قلعہ دیدارسنگھ کا دورہ کےا، اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ،ڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدار سنگھ میاں عبدالجبار،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیرا سمیع اللہ،ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ چوہدری عنصر شہزاد سویا نے انہےں بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر وسی پی او نے کہا کہ ےوم عاشورہ کے موقع پرسرکل بھر میں فول پروف سےکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائے گا،ڈیوٹی پرمامورعملہ جدیدسکیورٹی کیمروں سے روٹس کی کٹری مانیٹرنگ اورکسی بھی مشکوک سرگرمی کوفوری رپورٹ کرے،صفائی، نکاسی آب، تجاوزات کے مسائل کوفوری حل کرایا جائے۔ انہوں نے کہاعلماءکرام اورممبران امن کمیٹی نے ہمیشہ ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی۔مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماءکے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ڈپٹی کمشنر سائرہ عمرنے محرم الحرام کے روٹس پر بہترین لائٹنگ۔صفائی ستھرائی کے انتظامات پر چیف آفیسر سمیرا سمیع اللہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کسی بھی صورت شرانگیزی اورامن وامان کوخراب کرنیکی کوشش کوبرداشت نہیں کیا جاسکتا اور قانون نافد کرنے والے ادارے شرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے فوری طورپر نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔آخر میں سی پی او گوجرانوالہ عمر فاروق سلامت نے پنجاب بھر کی طرح قلعہ دیدارسنگھ میں بھی پولیس خدمت مرکز کی منظوری دیدی یاد رہے کہ پولیس خدمت مرکز قیام سے ایک چھت تلے عوام کو کرایہ داررجسٹریشن،گمشدگی رپورٹ،پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ،لرننگ ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14خدمات فراہم کی جائینگی۔

مزیدخبریں