ےوم عاشورہ پر4ہزار پولےس ا ہلکار،رضاکار ڈےوٹی دےں گے:ڈی پی اوحافظ آباد

Aug 06, 2022

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر سردار موارہن خان نے کہا ہے کہ ےوم عاشورہ پر ضلع بھر مےں پولےس کے3ہزار جوان اور اےک ہزار رضاکار ڈےوٹی سرانجام دےں گے۔ اس سلسلہ مےں رضاکاروں کو ٹرےننگ بھی دی گئی ہے۔ انہوںنے مزےد کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کےمرے نصب کردےئے گئے اور قائم کردہ کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ مانےٹرنگ کی جائے گی۔ انہوںنے مزےد کہا کہ جلوسوںکی گزرگاہوں پر واقع چھتوں پر پولےس کے ماہر نشانہ باز تعےنات کئے جائےں گے اور مکمل چےکنگ کے بعد جلوسوں اور مجالس مےں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ڈی پی او نے علماءو ذاکرےن پر زوردےا کہ وہ محرم الحرام اور عاشورہ کے موقع پر امن وامان کے قےام اور بھائی چارہ کے فروغ کے لئے اپناکلےدی کردار اداکرےں ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ ملک اسوقت جن مشکل ترےن حالات سے گذر رہاہے ۔اےسے مےں ہمےں اپنے تمام تر فروع اختلافات بھلا کر اےک پلےٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک مےں ملاےا جاسکے۔

مزیدخبریں