بیرونی عمرہ زائرین سال میں متعدد بار عمرہ کے لئے آسکتے ہیں، سعودی عرب

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے زائرین1سال کے دوران متعد بار عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے زائرین1سال کے دوران جتنی بارچاہیں عمرہ کے لئے آسکتے ہیں ۔وزارت نےکہا کہ اب تک عمرہ زائرین صرف جدہ یا مدینہ منورہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہی سے آسکتے تھےتاہم اب زائرین سعودی عرب کے کسی بھی انٹرنیشنل یا ریجنل ایئرپورٹ سے عمرہ ویزے پر آ اور جا سکتے ہیں، صرف جدہ ایئرپورٹ سے آنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ پرمٹ اعتمرنا ایپ کے ذریعے نکلوانا ہوگا تاہم پرمٹ کے بغیر عمرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...