غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، مذید15فلسطینی شہید، 75 زخمی

غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، جیٹ طیاروں کی بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت مذید 15فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوگئے۔ ہفتہ کو غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیاروں نے جہادی تنظیم کے کمانڈر تیسیر الجعبری کو نشانہ بنایا،صہیونی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی شہادت میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مقامی وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 5سالہ بچی بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں جمعہ کو بھی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے، ادھر اسلامک جہاد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دے دیا، جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن