کامران افضل کی بطورچیف سیکرٹری پنجاب کام جاری رکھنے سے معذرت

 نجی مصروفیات کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتا

خدمات فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپردکردی جائیں، کامران افضل

کامران علی افصل نے بطورچیف سیکرٹری پنجاب کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی۔ کامران علی افضل نے اس حوالے سے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا۔ کامران علی افضل کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔ کامران علی افضل نے اپنے مراسلہ میں وفاقی حکومت سے استدعا کی ہے کہ ان کی خدمات فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپردکردی جائیں۔ کامران علی افضل کی جانب سے خط سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان کو لکھا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کامران علی افضل پر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے حال ہی میں قائم ہونے والی پنجاب حکومت کی جانب سے کافی دبائو تھا اور انہیں ٹرانسفرز اور پوسٹنگز کے حوالے سے ایک طویل فہرست فراہم کی گئی تھی جس پر انہوں نے خدشات کااظہار کیا تھااور کہا تھا کہ میرٹ سے ہٹ کر ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن