چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر یی چھانگ میں تھری گورجز پروجیکٹ میوزیم کو پہلی بارعوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار مربع میٹرز پر محیط یہ میوزیم تھری گورجز ڈیم سے تقریبا 1 کلومیٹر دوری پر موجود ہے۔ اس کی عمارت کا رقبہ 21ہزار مربع میٹر اور ان ڈور نمائش کا علاقہ تقریبا 10 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔میوزیم کے تین نمائشی ہالز میں تھری گورجز پروجیکٹ کی تاریخ اور جامع فوائد کے ساتھ ساتھ چین کی ہائیڈرو پاور ٹیکنالوجی اور اس کی ترقی کو پیش کیا گیا ہے۔میوزیم کی مرکزی عمارت دو منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی دوسری منزل پر آبزرویشن ڈیک قائم ہےاور چھت سے تھری گورجز ڈیم کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔میوزیم میں سائنس کی تعلیم اور ہائیڈرو پاور ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیمی تبادلے کی سرگرمیاں انجام دینے کے مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ڈیم منصوبے کی صنعتی باقیات میوزیم کے بیرونی حصے میں رکھی گئی ہیں۔