لاہور میں پینتیس سالہ خاتون کی خود کشی

لاہور:  قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ٹاؤن میں خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ ٹاون شپ اے ون بلاک میں 35 سالہ مریم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ملتان کی رہائشی تھی اور بیوٹی پارلر کا کام کرتی تھی۔اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے، واقعہ کے حوالے سے قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔تاہم خود کشی کہ وجہ ابھی تک نہیں بتائی گئی

ای پیپر دی نیشن