لاہور(لیڈی رپورٹر) اسلامیہ کالج اولڈ بوائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ‘ صدر سوسائٹی ظفر یٰسین چیمہ، جنرل سیکرٹری شہباز حسین بارا، میاں عمران فنانس سیکرٹری، محمد یحییٰ، میاں منیر احمد، شفقت شاہ، عاطف جوئیہ، نذر شاہ، عامر محمود سمیت دیگر ممبران سوسائٹی نے شرکت کی۔ واک جامع مسجد سے شروع ہو کر سوسائٹی آفس کی گئی محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے محمد شرافت قادری انسپکٹر سلامت باجوہ سب انسپکٹر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی ظفر یٰسین چیمہ نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو کی ہدایت پر واک کا اہتمام کیا، سوسائٹی نے جگہ جگہ پر پینا فلیکس اور سائن بورڈز آویزاں کئے تھے، جنرل سیکرٹری شہباز حسین بارا نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم برسات میں ڈینگی لاروا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، احتیاط سے اس موزی وباءسے بچا جا سکتا ہے اور سوسائٹی میں ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے سپرے شروع کروا دی ہے، آخر میں شہباز حسین بارا نے محکمہ کوآپریٹو کے افسران اور سوسائٹی ممبران کا آنے پر شکریہ ادا کیا۔
اسلامیہ کالج اولڈ بوائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی واک
Aug 06, 2023