سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،سپیکر 


 کراچی (آئی این پی ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی توڑنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی غیر قانوی اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس میں نامزد گلبہار لوہار سمیت 8 ملزمان غیر حاضر رہے، عدالت نے پیش نہ ہونیوالے ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد 8 ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
سپیکر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...