خیبر (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان سرحد طورخم پر افغان فورسز اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی کا واقعہ پیش آیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہاتھاپائی میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس سے پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقامی مزدوروں کی آمدورفت پر افغان فورسز اور ایف سی حکام کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔ ایف سی حکام افغان مزدور بچوں کو سرحدی گزرگاہ پر روک رہے تھے۔
ہاتھاپائی
طورخم سرحد پر افغان فورسز اور ایف سی اہلکاروں میں ہاتھا پائی
Aug 06, 2023