جدہ‘ بیجنگ (شہنوا) او آئی سی نے بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں 5 اگست 2019ءکے غیرقانونی اقدامات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلامی تعاون تنظیم نے یوم استحصال کشمیر پر بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد سے علاقے کی صورتحال پر تشویش ہے۔ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل کروانے کی کوشش تیز کرے۔ دوسری طرف چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماﺅننگز نے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازع پر چین کا مو¿قف مستقل اور واضح ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کئے جائیں۔ ترجمان ماﺅننگز نے کہا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی مسئلہ ہے۔ فریقین کشمیر کے تنازع کو بات چیت اور مشاورت سے حل کریں۔ دوسری جانب ترکیہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدام کے چار سال مکمل ہونے پر انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تقریب ہوئی۔ ترک پارلیمنٹیرین نے تقریب میں شرت کی۔ تقریب میں کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے علاوہ انقرہ میں بھارتی جبر اور مظالم کی عکاسی کیلئے دو روزہ تصویری نمائش جاری ہے جہاں ترک سول سوسائٹی سے وابستہ اہم شخصیات نے نمائش کا دورہ کیا۔
دنیا مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش تیز کرے ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے : چین
Aug 06, 2023