لاہو(نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سپیشل سلیکشن بورڈ برائے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ فیکلٹی کی مستقلی بارے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کی۔اس موقع پر جسٹس شہرام سرورچوہدری، سپیشل سیکرٹری آپریشن سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن راجہ منصور، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، ڈین سرجری پروفیسر شہزاد شمس اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی 35 سے زائد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ فیکلٹی کو ریگولر کیا گیا۔