لاہور (نیوز رپورٹر) ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے بنیادی انسانی کے خلاف کی جانے والی قانون سازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیااور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کی گئی۔ تبدیلیوں کی مذمت کی گئی۔ سوسائٹی کا اجلاس چیئرمین ایس ایم ظفر کی صدارت میں ہوا جبکہ اجلاس میں اشتیاق چوہدری ،اے ایم شکوری ، بشیر احمد اور آمنہ نصیر اعوان نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور یکطرفہ عدالتی کارروائی کی مذمت کی گئی۔