لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کرکٹ گراؤنڈ وحدت روڈ لاہور کی تیاری کے سلسلے میں علماء مزنگ کا اجلاس سعدی پارک مزنگ لاہور میں امیر مجلس علماء اہلسنت مزنگ مولانا مفتی محمدمختارکی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں علماء ،قراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی کے ممبران مولانا علیم الدین شاکر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا محمداشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا مفتی محمداحسن، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمدیعقوب، قاری محمدافضل، قاری وفا ء الرحمن، مولانا محمدزبیر، قاری محمدحذیفہ، قاری محمداسحق، قاری محمدخاور، مولانا عبدالوحید، قاری محمدزکریا، قاری محمدیحیٰ، قاری محمدعثمان دیگر علماء نے شرکت کی۔