توشہ خانہ کیسوں میں نواز ،زرداری کو بھی کٹہرے میں لایا جائے:اختر ڈار

Aug 06, 2023

شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ایک جھوٹ فراڈ دھوکہ فریب اختتام کو پہنچا میں عرصہ دراز سے کہہ رہا تھا کہ عمران خان کاغذ کی نائو ہے اسے ڈوبنا ہی ڈوبنا ہے۔ گزشتہ روز عمران خان کی سزا اور گرفتاری دیر آئے  درست آئے کی مانند ہے۔ اس شخص کو پی ٹی وی پارلیمنٹ پر حملہ ہنڈی کی ترغیب، بل جلانے، سول نافرمانی جیسے اقدامات پر پہلے گرفتار کر لیا جاتا تو پاکستان کو یہ تباہی بربادی نہ دیکھنی پڑتی۔ اختر ڈار نے کہا کہ توشہ خانہ کیسوں میں نواز ،زرداری کو بھی کٹہرے میں لایا جائے اور توشہ خانہ سے کی گئی لوٹ مار اور لیے گئے تحائفوں کے بارے تفتیش کرتے ہوئے یکساں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔

مزیدخبریں