لاہور(نیوز رپورٹر) انجمن تحفظ حقوقِ مہاجرین ریاست جموں و کشمیرکے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے جھوٹے مقدمے میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ مودی حکومت یاسین ملک کوقتل کرنے کے درپے ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو اپنی عدلیہ کے ذریعے قتل کرنے کی سازش کر رہی ہے اور متعصب عدالتیں کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر سزائیں دے رہی ہیں۔ بھارتی عدالتوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو نوآبادیات سمجھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ حقوقِ مہاجرین ریاست جموں و کشمیرکے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کیا۔
یاسین ملک کو عدلیہ کے ذریعے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے: خادم حسین جرال
Aug 06, 2023