لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے تھنک ٹینک نے 12 سے 13 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا تھنک ٹینک نئے چیف سلیکٹر کا منتظر ہے اور نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے بعد ورلڈکپ کیلئے مزید 2سے 3 نام چند دنوں میں فائنل ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی ٹیم کے حوالے سے مکی آرتھر، گرانٹ براڈ برن، بابر اعظم اور حسن چیمہ میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے، تھنک ٹینک اسامہ میر کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے پر متفق ہے جبکہ آل راونڈر افتخار احمد کو بھی بھارت جانے والے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تھنک ٹینک نے بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، حارث روف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور آغا سلمان کے ناموں پر اتفاق کیا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کو بھی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے شان مسعود، عبداللہ شفیق، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حارث اور طیب طاہر میں سے دو کھلاڑیوں کے نام فائنل کرنے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے دوران سکواڈ کو حتمی شکل دی جائیگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد تھنک