ہمارے مطالبے پر نئی مردم شماری منظور ہوئی: خالد مقبول

Aug 06, 2023

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ مانتے ہوئے نئی مردم شماری منظوری ہوئی جہاں جہاں مردم شماری سے متعلق زیادتی کی گئی ہم نے آواز اٹھائی۔ ہماری آواز پر مردم شماری کر لی گئی۔ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری پر کرائے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہر مردم شماری میں شہری آبادی  کو کم دکھایا جاتا رہا ہے۔ آٹھ اپریل کو کراچی کی آبادی ایک کروڑ  35 لاکھ دکھائی گئی تھی، اب کراچی کی آبادی دو کروڑ 5 لاکھ  ہے۔ چار مہینے میں آبادی کا اضافہ 70 لاکھ ہوا، ہم نے اپنا مقدمہ جیت لیا۔ سندھ کے شہری علاقوں کو یقین دلاتے ہیں جو کمی رہ گئی ہے وہ بھی پورا کریں گے۔

مزیدخبریں