شرقپور: 4 کروڑ تاوان کیلئے اغواء زمیندار بازیاب‘ 2 ملزم مقابلے میں ہلاک

شرقپور شریف‘ فیروز والا‘ شیخوپورہ (نامہ نگاران + نامہ نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی) شرقپور شریف میں چار کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والا مغوی بازیاب، دو اغوا کار مقابلے میں ہلاک کر دیئے۔  گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن لاہور کے رہائشی زمیندار اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ کے سب انجینئر سلیم باجوہ کے والد معروف زمیندار‘ سماجی رہنما شمس القمر کو شرقپور کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے اغوا کر کے چار کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔ شرقپور پولیس نے اطلاع ملنے پر اعلی پولیس افسروں سے مدد مانگتے ہوئے آئی ٹی ایکسپرٹ اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ جنہوں نے چار دن کی انتھک محنت کے بعد ایک ٹریپ بجھایا جس میں ورثاء کی مدد سے دو کروڑ پچیس لاکھ روپے اغوا کاروں کو دیکر سکیورٹی برانچ کے اہلکار آصف ہنجرا نے ان کی ریکی کی اور ملزمان تک پہنچ کر دو ملزموں حسنین اپل اور ساجد جٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ مغوی شمس القمر کو بازیاب کرانے کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ اکیانوے لاکھ روپے ریکور کر لیے۔ گزشتہ رات ایس ایچ او شرقپور رائے عبد الحمید نے گرفتار ملزمان کو ساتھ لیکر باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چکنمبر 11 کے مڑھ بھنگواں  قریب ریڈ کی تو مبینہ طور چار ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں گرفتار حسنین اوپل سکنہ کاپی اور ساجد جٹ سکنہ ترگے والی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ چار ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ آر پی او شیخوپورہ نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملزمان کی ریکی کر کے پکڑنے والے آصف ہنجرا کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی جبکہ ایس ایچ او شرقپور رائے عبد الحمید و دیگر افسروں کو شاباش دی اور نقد رقم انعام دینے کا اعلان کیا۔ پولیس کی برقت کارروائی پر علاقہ کے عوام نے شرقپور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے بازیاب ہونے والے سماجی رہنما شمس القمر باجوہ ، انسٹی گیشن رانا غلام عباس ایڈیشنل SPفرحت عباس، ASPمحمد رضا ،DSPصدر سید زاہد گیلانی، ڈی  ایس پی فیروزوالہ  محمد  نواز سیال، SHOشرقپور رائے عبدالحمید، انچارج سکیورٹی برانچ میاں منظور احمد، پی آر او واجد عباس، مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال، انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تاوان کیلئے اغوا ہونے والے سماجی رہنما کی 48 گھنٹوں میں بازیابی، گاڑی اور اغواکاروں کو دی جانیوالی رقم کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری پولیس کی فرض شناسی اور جراتمندی ہے۔ عوام کی جان ومال، عزت وآبرو کا تحفظ ضلع پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ اغواء ہونے والے زمیندار شمس القمر باجوہ کے بیٹے سلیم باجوہ نے بھی پولیس ٹیم کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...