اسلام آباد(آئی این پی ) توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران سیشن عدالت کے جج نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے شعرو شاعری سنانے کی فرمائش کر دی ۔ ہفتہ کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو صبح ساڑھے 8 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا ۔ لیک سماعت کے آغاز پر جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کیا کوئی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل آیا ہے؟ جج کی جانب سے توشہ خانہ کیس متعدد بار کال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر جج نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا کچھ کہیں گے؟ کوئی شعر و شاعری ہی سنا دیں۔