اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے تاجر عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ الحمدللہ میں درست ثابت ہو گیا۔ایک بیان میں عمرفاروق ظہور نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی ائی کرپشن کے مرتکب قرار پائے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 20 لاکھ ڈالرز میں مجھے گھڑی فروخت کی۔ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ گھڑی فرح گوگی کے ذریعے دبئی میں بیچی گئی۔