نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے‘ گانے، ناچنے والے آج کدھر ہیں: خواجہ آصف کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) توشہ خانہ کیس میں عمران کی گرفتاری پر خواجہ آصف نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے‘ گانے اور ناچنے والے آج کدھر ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کدھر ہے؟ خواجہ آصف نے سابق رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کی ویڈیو شیئر کر کے ساتھ لکھا کہ یہ گانے والا دو دن بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ وزیر دفاع نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ تمہارے ساتھ ہے کون؟ آس پاس دیکھو‘ اللہ سے معافی مانگو۔ خواجہ آصف نے نواز شریف کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی پارٹی رہنمائوں کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی اور نام لئے بغیر شاہ محمود قریشی پر طنز کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ان میں جو شخص بظاہر آج پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہے‘ اس کا ڈی این اے چیک کرالو دو نمبر نکلے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...