90 روز میں ہونے والے انتخابات شاید ملتوی ہوجائیں: رضاربانی

Aug 06, 2023 | 13:50

 پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسے محسوس ہورہا ہے 90 روز میں ہونے والے انتخابات شاید ملتوی ہوجائیں، آئینی مدت سے انتخابات آگے جانا غیر آئینی ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما رضا ربانی سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا نئی مردم شماری کے حوالے سے بلوچستان سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ انتخابات وقت پر ہونے چاہیے۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ ماضی کی حکومت کرکے گئی،ڈیجیٹل مردم شماری میں غلطی کی گنجائش کم ہے،میں حقائق پرمبنی بات کرتا ہوں، ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ 8 ممبران کی موجودگی میں ہواہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ساری تفصیلات تمام صوبوں کوبجھوادی ہیں،اوسط گروتھ آبادی کی 2.55 فیصد ہے،2017کی مردم شماری میں اوسط گروتھ 2.44 فیصد تھی،سب سےزیادہ گروتھ 3.2 فیصد بلوچستان کی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے34ارب روپے خرچ کئے گئے۔

مزیدخبریں