ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے خرچ ہوئے: اسحق ڈار

Aug 06, 2023 | 17:24

ویب ڈیسک

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے خرچ ہوئے۔سینٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے سالانہ نقصان میں جا رہا ہے .ایک سابق وزیر کے بیان سے پاکستان بھاری قیمت ادا کر رہا ہے . پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی پائلٹس جو دیگر ایئر لائنز میں تھے ان کو بھی گراؤنڈ کیا گیا. معاملے پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کا کنوینر میں ہوں۔ کمیٹی میں قانون سازی اور جو کام ہو رہا ہے اس کے نتائج سے فلائٹس بحال ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ  اس وقت 743 ارب روپے صرف پی آئی اے کے ذمے قرضہ ہے. 262 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی شامل ہے جس کا بوجھ عوام کو ادا کرنا پڑتا تھا۔وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ اس سال بھی پی آئی اے  کو 110 ارب روپے کا نقصان ہوا. اسٹیل مل اور پی آئی اے کی کارکردگی بہتر کرنا چاہتے ہیں۔


 

مزیدخبریں