سرہاری اسٹیشن سے نکلتے ہی ٹرین کو جھٹکا لگا: ٹرین ڈرائیور کا انکشاف

Aug 06, 2023 | 18:30

ویب ڈیسک
سرہاری اسٹیشن سے نکلتے ہی ٹرین کو جھٹکا لگا: ٹرین ڈرائیور کا انکشاف
سرہاری اسٹیشن سے نکلتے ہی ٹرین کو جھٹکا لگا: ٹرین ڈرائیور کا انکشاف

 نوابشاہ کے قریب حادثے کا شکار ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور نے کہا ہے کہ  سرہاری اسٹیشن سے نکلتے ہی سگنل  کراس کیا تو ٹرین کو جھٹکا لگا۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیور نے کہا کہ ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین روکنے کی کوشش کی جس میں کامیاب رہا۔ ڈرائیور راشد منہاس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر تھی۔

حادثے کے مقام پر رفتار کی حد 105 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔ ٹرین کی مجموعی طور پر 19 بوگیاں تھیں۔

دوسری جانب  ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ڈی سی او ریلویز محسن سیال کا کہنا ہے کہ حادثے میں 120 سے زائد مسافروں زخمی ہیں۔

مزیدخبریں