سعودی عرب میں روس یوکرین بحران پر کثیر الملکی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں کیف نے 10 نکاتی امن فارمولا پیش کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں روس یوکرین بحران پر مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں قومی سلامتی کے مشیر اور متعدد ممالک کے نمائندے شریک ہیں جو اس بحران سے نکلنے کا حل تلاش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔کیف کی جانب سے ان مذاکرات میں 10 نکاتی امن فارمولا پیش کر دیا گیا ہے اور یوکرینی وفد کا دعویٰ ہے کہ ان تجاویز کو متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات یوکرین بحران کے ابتدائی دنوں سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے روسی اور یوکرینی رہنماوں کے ساتھ ان کی بات چیت، ایک امن معاہدے کے حصول، جنگ کے اثرات اور انسانی اثرات کو کم کرنے کےلیے مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے اور سعودی حکومت کو امید ہے کہ جدہ ملاقات سے مکالمے اور تعاون کو تقویت ملے گی۔اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔
یوکرین نے 10 نکاتی امن فارمولا پیش کر دیا
Aug 06, 2023 | 19:36