اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد عوامی احتجاج کا سامنا نہ کرسکیں اور پیر کے روز اچانک اقتدار سے معزول ہوگئیں اور مشتعل مظاہرین سے جان بچاتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے بھارت روانہ ہوگئیں عوامی لیگ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے والد شیخ مجیب الرحمن نے اگرتلہ سازش کا حصہ بن کر قائدِ اعظم محمد علی جناح کا پاکستان توڑا اور مشرقی پاکستان کو الگ ملک بنگلہ دیش بنایا لیکن کچھ عرصہ بعد ہی شیخ مجیب الرحمن قتل کر دیئے گئے اورکھنڈکر مشتاق نے اقتدارِ سنبھالا بعد میں خالدہ ضیا اور حسینہ واجد سیاست میں ایک دوسرے کے مد مقابل رہیں لیکن بعد میں حسینہ واجد نے طویل مدت تک حکمرانی کی تاہم مکافات عمل کا سامنا کرتے ہوئے حسینہ واجد اقتدار سے معزولی کے بعد بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے فرار ہوتے ہوئے بھارت کے اسی شہراگرتلہ میں ہیلی کاپٹر سے اتریں جہاں سے ان کے والد شیخ مجیب الرحمن نے اگرتلہ سازش کے ذریعے پاکستان کو دولخت کردیا تھا ڈھاکہ میں حسینہ واجد کی جانب سے اپنے دور حکومت میں لگائے گئے شیخ مجیب الرحمن کے مجسمے بنگلہ دیش کے مظاہرین کے غیض و غصب کانشانہ بن گئے اور عوامی لیگ کا سیاسی اور اقتدار دونوں کا سورج اگرتلہ میں غروب ہوگیا ۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد عوامی احتجاج کا سامنا نہ کرسکیں
Aug 06, 2024