اسلام آباد(صلاح الدین خان ) ا مید کی جاسکتی ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والی یہ انقلابی تبدیلی پاکستان کے مفاد میں ہوگی ،بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہونے اور فوجی عبوری حکومت قائم ہونے کے حوالے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ جب عوامی حکومت لو گوں کے مسائل حل کرنے بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہو جاتی ہے تو ملک کی حفاظت سلامتی امن و امان بحال کرنے کے لیئے فوج کو حرکت میں آنا پڑتاہے کیونکہ اس میں فرد واحد فیصلے کرتا اور ان پر عمل درامد کرواتا ہے اس لیئے اس کا اثر بھی فوری طور پرآنا شروع ہو جاتا ہے ۔ پرو فیسر یونس نے کہا کہ ملک سلامت ہوگا تو اس میں کسی بھی قسم کا صدارتی ، پارلیمانی نظام قائم ہو سکتا ہے جب ملک ہی قائم نہیں تو نظام کیسا؟ سماجی تنظیم کے رکن احمد باری نے کہا کہ بعض اوقات تریاق کے طور پر زہر بھی پینا پڑ جاتا ہے بیرسٹر ظفر الہ خان نے کہا کہ کوئی نظام حکومت برا نہیں ہوتا اصل مسلہ اسے چلانے اور عمل دراآمد کا ہے۔ ایڈوکیٹ قمر چوہدری نے کہا کہ جب لوگوں کے حقوق کی حق تلفی ہوتی ہے انصاف نہیں ملتا تو سول نافرمانی کی تحریک جنم لیتی ہے ۔ پرفیسر قیوم نے کہا کہ جس ملک کا دفاع اور اسکی معیشت جتنی مضبوط ہوگی وہ ملک اتنا ہی طاقتور خیال کیا جائے گا جدیدٹیکنالوجی کی بدولت طاقت کا توازن بدلتا رہتا ہے اس کو برقرار رکھنے کے لیے دفاعی حصار کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پاک فوج اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں اصن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ۔واضح رہے بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدمستعفی ہوگئی ہیں، آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ طلبہ کی سول نافرمانی تحریک جاری ہے شیخ حسینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیاتھامیڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو خصوصی ہیلی کاپٹر میں انڈین شہر اگرتلا روانہ کیا گیا،بنگلادیش کے آرمی چیف نے حسینہ واجد کو حکومت چھوڑنے کیلئے 45منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا،بنگلادیش کے آرمی چیف نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ آرمی چیف کے خطاب میں تاخیر کا مقصد وزیراعظم کو باعزت طریقے سے مستعفی ہونے کا موقع دینا تھ،آرمی چیف وقار الزمان مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،، ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔بنگلادیشی آرمی چیف نے کہا کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت بنائی جائے گی، عبوری حکومت کی تشکیل کے لئے صدر سے ملاقات کرکے بنگلادیش کو عبوری حکومت کے تحت چلانے کا کہا ہے جبکہ فوجی نے جیل میں قید بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کو قید سے رہا کر دیا ہے۔
بنگلہ د یش میں حکو مت تبد یلی پا کستان کے مفاد میں ہو گی:پرو فیسر یونس
Aug 06, 2024