لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی نئی مثال قائم کی ہے۔ دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھے گی، کب تک کشمیری جبرو بربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟۔ یوم استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید، ہر مظلوم، محصور، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی۔ پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی، خوشحالی ممکن ہے۔ ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ، دنیا کب تک آنکھیں بند رکھے گی : مریم نواز
Aug 06, 2024