سٹاک مارکیٹ میں مندی‘سرمایہ کاروں کو 1کھرب‘3ارب سے زائد کا نقصان 

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز مندی رہی، مارکیٹ 78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوابیٹھی، سرمایہ کاروں کو 1کھرب 3ارب روپے سے زائد کانقصان ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس  1141 پوائنٹس کی کمی سے77084 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مندی سے مارکیٹ سرمائے میں 1کھرب 3ارب 77 کروڑ 73لاکھ 10ہزار 371 روپے کی کمی   ہوئی ۔ سرمائے کا مجموعی حجم کم ہوکر 102کھرب 69ارب 56کروڑ 18لاکھ 29ہزار 221روپے رہ گیا۔ 21ار ب روپے مالیت کے 50کروڑ 11لاکھ 91ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن