لاہور (کامرس رپورٹر) سیکرٹری رجسٹرار و ڈپٹی رجسٹرار کی ہدایت پر ایچی سن کالج سٹاف کوآپریٹو سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد شاہد زبیر، انسپکٹر سید تنویر حسین شریک ہوئے ۔ رائے محمد عارف صدر، منصور احمد خان جنرل سیکرٹری نائب صدر افتخار احمد چودھری سرپرست محمد اصغر رانجھا ملک منظور کھوکھر نذیر احمد چودھری صفدر ایڈمن آفیسر محمد افضل فرحان احمد و دیگر نے کثیر تعداد میں ڈینگی آگاہی واک میں شرکت کی۔ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں تمام سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی بارے پمفلٹ تقسیم کئے لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی دی۔ اس موقع پر محمد شاہد زبیر نے خطاب کرتے کہا کہ ڈینگی سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے۔ صدر سوسائٹی رائے محمد عارف نے کہا کہ سیکرٹری رجسٹرار کی ہدایت پر سوسائٹی میں ڈینگی مچھر مار سپرے کرایا گیا‘ پارکوں کی صفائی کی گئی اور اہلیان کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
ایچی سن سٹاف کوآپریٹو سوسائٹی کے زیراہتمام ڈینگی آگاہی واک
Aug 06, 2024