لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین روڈا بیرسٹر اظفر علی ناصر نے کہا روڈا پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، راوی شہر میں عالمی معیار کی یونیورسٹیاں بنیں گی جو ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن سے روڈا کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے کیا۔ مفاہمتی یاداشت پربرگیڈیئر(ر) منصور جنجوعہ سی او او نے روڈا جبکہ پی ایچ ای سی کی طرف سے ڈاکٹر شاہد منیرنے دستخط کئے۔