اسد عمر کی طعبیت خراب ہونے پر پی آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی کمرہ عدالت میں کھڑے اچانک طعبیت خراب ہوئی، اسد عمر کو کمرہ عدالت سے اٹھا کر گاڑی میں بیٹھایا گیا، مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو کمرہ عدالت میں کھڑے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا ہے ۔ ریسکیو 1122 کی گاڑی کے پہنچنے سے پہلے اسد عمر کو اپنی گاڑی میں لیجایا گیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو عدالت سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچا دیا گیا، ڈاکٹرز کی ٹیم اسد عمر کا چیک اپ کر رہی ہے، اسد عمر کے ابتدائی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ، اسد عمر کے بلڈ سیمپل بھی لئے گئے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی ہے ، میرے شوہر کو بھی ہارٹ کا آپریشن ہوا ہے، خدارا اب بس کردیں اور کتنے لوگوں کی جانیں لیں گے، بنگلہ دیش کی صورتحال سب کے سامنے ہے، میں یہ نہیں کہتی کہ خدانخواستہ اس طرح کے حالات ہوں لیکن صورتحال کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک سے حکومت نہیں چلتی ہے، بنگلہ دیش کے پاکستان سے حالات زیادہ خراب نہیں تھے،وہاں ہر آدمی ایک سال میں 4 سے 5 ہزار ڈالر آمدن ہے،پاکستان میں فی آدمی ایک سال کے 1500 ڈالر بنتے ہیں۔