شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) جمیل ٹائون میں گھریلو اخراجات سے تنگ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا قتل کی صور ت اختیار کر گیا۔ خاوند نے اپنی 22 سالہ بیوی کرن کے گلے پر چھری پھیر دی، جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی اور ملزم مہر علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کی آمدن کم تھی اور گھریلو اخراجات زیادہ ہونے اور بجلی کے بل بھی زیادہ ہونے پر تلخ کلامی ہوئی۔