9 مئی بھولنے کا چانس نہ حل تک مذاکرات ممکن: خواجہ آصف 

Aug 06, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس قسم کا کوئی بھی چانس نہیں ہے کہ 9 مئی کو بھولا جا سکے۔ 9 مئی کو ایک گروہ نے منظم سازش کے تحت بغاوت برپا کی اور وہ ناکام ہو گئی۔ وہ بغاوت افواج پاکستان کے اتحاد کے خلاف تھی۔ وہ بغاوت ایک شخص نے برپا کی جو اپنا اقتدار کھو چکا تھا۔ 9 مئی کا شاخسانہ جب تک حل نہیں ہوتا مذاکرات قطعی نہیں ہو سکتے۔ 9  مئی کے کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہئے تھے نہیں ہو رہے۔ ہمارے عدالتی نظام نے جس طرح 9 مئی کے کیسز کے فیصلے کرنے تھے وہ نہیں ہو رہے۔ 9 مئی میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ نیئر بخاری کی جماعت کی قیادت کی طرف سے ہمیں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔ پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ ہر مسئلے پر ہمارے ساتھ ہے۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی‘ میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔ اﷲ کا فضل ہے، موجودہ حالات نئے انتخابات کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے۔ اگر کبھی انتخابات قبل ازوقت ہونے ہوئے تو یہ فیصلہ حکومت کرے گی۔

مزیدخبریں