امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کاکہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ اس وقت نازک دور سے گزررہا ہے،تمام فریقین کشیدگی کوہوادینے سے گریز کریں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھرپورسفارتکاری کے ذریعے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ خطے میں کوئی نئی جنگ نہ چھڑے،ایسا ہوا تومزیدتشدد،عدم تحفظ کوفروغ ملے گا۔آسٹریلین ہم منصب سے ملاقات کے بعد انٹونی بلنکن کاکہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بہت ضروری ہے۔دوسری جانب امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک کوریلا کی تل ابیب میں اسرائیلی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ہیں،ایرانی حملے کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔