شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا گھر سکیم کا آغازکرکے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ مریم نواز شریف غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے موثر و مربوط قدم اٹھا کر محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کے وژن کی تکمیل یقینی بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام تر اقدامات عوامی فلاح و بہبود کا ذریعہ ثابت ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت خود کو ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت کیا۔