اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت فائیو ایز فریم ورک پر عملدرآمد اور حکمت عملی کا جائزہ اجلاس ہوا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ فائیوایز فریم ورک کے تحت کثیر الجہتی حکمت عملی 2022 میں ایک ہزار سے زائد ماہرین کی مشاورت سے تیار کی گئی، حکومت نے 2022 میں ٹرن اراؤنڈ کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی، فائیو ایز فریم ورک قلیل المدتی سے طویل المعیاد بنیادوں پر حکمت عملی کا احاطہ کرتا ہے، ایکسپورٹ پر مبنی ترقی سے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کم کرنے میں مدد ملے گی، معیشیت کے استحکام کے لئے ہر شعبے میں پیداوریت کی شرح بڑھانے کی ضرورت ہے ، موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں آبی اور خوراک کے تحفظ کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے ، بڑھتی ہوئی ابادی اور وسائل کے استعمال کی مؤثر منصوبہ بندی کا فقدان ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ترقی کے شعبوں میں خواتین کی شرح کم سے کم فیصد کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی 60 فیصد ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، نوجوانوں کو روشن مستقبل دینا حکومت کی ذمہداری ہے ، علاقائی اور سماجی ناہمواریوں کی وجہ سے پاکستانی معیشیت ترقی نہ کر سکی، امن، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل معیشت کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، بڑھتے معاشی دباؤ کی وجہ سے متوسط طبقے پر دباؤ بڑھا، غربت اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات سماج کے لیے شدید خطرے کا باعث ہے ۔
معیشت کی ترقی کیلئے امن اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر،احسن اقبال
Aug 06, 2024